vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکہ انسانی حقوق کی بالادستی کاحامی

0

ریاست ٹیکساس کی ایوان نمائندگان ٹیری میزا نے فرنڈز آف کشمیر انٹرنیشنل کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم ظالم کے خلاف مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں اور جلد ہی کشمیریوں سے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ٹیکساس کے ایوان میں قرارداد پیش کی جائے گی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی حریت رہنما اور فرنڈز آف کشمیر انٹرنیشنل کے وائس چیئرمین عبدالحمید لون نے کشمیری صرف آزادی کی  نہیں بلکہ تکمیل پاکستان کے لئے بھی جدوجہد میں مصروف ہیں اور گزشتہ 76 سالوں سے ہر طرح کی قربانیاں دے کر بھارتی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کررہے ہیں ۔تقریب کی صدارت کرتے ہوئے سماجی رہنما عبد الحفیظ خان ( تمغہ امتیاز) نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکہ کو مسلہ کشمیر کی ثالثی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں رہنے والے پاکستانیوں کے دل اپنے مظلوم کشمیری بہن ،بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور وہ ان کی آزادی کے خواہاں ہیں ۔کانگریس کی میزبان فرنڈز آف کشمیر کی چیئرپرسن غزالہ حبیب نے کہا کہ کشمیری ڈائس پورہ بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لئے ہر ممکن کردار ادا کرے گا ۔ جموں کشمیر کے عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنا حق ،حق خود ارادیت چاہتے ہیں اور اس کے لیے تمام دنیا کو ان کا ساتھ دینا چاہیے ۔ پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس کے رہنما برکت بسیرا نے حاضرین محفل کی مسلہ کشمیر کے حوالے سے آمد اور بھرپور دلچسپی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانی اپنے کشمیری بہن بھائیوں اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے ۔تقریب میں نامور شعرائے کرام ڈاکٹر عامر سلیمان ، نادر درانی اور غزالہ حبیب نے کشمیر کے حوالے سے اپنی شاعری بھی حاظرین محفل کی نذر کی۔ٹیکساس کی ایوان نمائندگان کی رکن ٹیری میزا نے ٹیکساس کی یادگاری نشان حریت رہنما عبدالحمید لون ، غزالہ حبیب اور سماجی رہنما اشرف بشیر کو پیش کئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.