vosa.tv
Voice of South Asia!

میٹ گالا میں حسین ستاروں کی آمد پر فلسطینی حامی طلباء کا احتجاج

0

درجنوں طلباء گرفتار،طلبا رکاوٹیں توڑ کر میٹ گالا احتجاج کے لیے پہنچے تھے  

مین ہٹن،نیویارک:نیویارک میں میٹ گالا کی رنگا رنگ تقریب ہوئی جہاں پر ہالی ووڈ سمیت دنیا بھر سے فلمی ستاروں اور فیشن کے دنیا میں نمایاں مقام حاصل کرنے والوں نے شرکت کی لیکن اس دوران سینکڑوں کی تعداد میں یونیورسٹی و کالج کے طلبہ و طالبات بھی احتجاج کے لیے پہنچ گئے جو فلسطین کے لیے مظاہرہ کررہے تھے ۔طلباء میٹ گالا میں احتجاج کے لیے ہنٹر کالج کے پاس جمع ہوئے ۔اس موقع پر ان کے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اور بینرز بھی تھے ۔طلبا مارچ کی صورت میں میٹ گالا کے سامنے احتجاج کے لیے روانہ ہوئے اور نعرے بازی شروع کردی کہ رفح آپریشن بند کیا جائے۔فلسطینیوں کی نسل کشی بند کی جائے ۔جیسے ہی سینکڑوں کی تعداد میں طلباء  مین ہٹن نیویارک عمارت کے قریب پہنچے تو پولیس نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرکے طلباء کو روکنا چاہا،اس دوران طلباء نے رکاوٹیں ہٹا دیں اور عمارت کی طرف روانہ ہوئے تو نیویارک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے طلباء کو پکڑنا شروع کردیا اور بھگڈر مچ گئی ،بعض طلبا میٹ گالا کی عمارت تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے اور نعرے بازی شروع کردی تو پولیس نے فورا کارروائی کرتے ہوئے درجنوں طلباء کو گرفتار کرلیا اور لوگوں کو منتشر کیا ۔اس موقع پر طلباء کا کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج جاری رہے گا کسی صورت دبایا نہیں جائے گا  

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.