نیویارک کے اسکول میں یہودیوں کے خلاف نازیبا پوسٹر لگ گئے،کم عمر لڑکا قتل
فائرنگ وحادثات میں خاتون سمیت3افراد زخمی،بچےجل گئے
نیویارک:سنی سائیڈ میں ایک شخص نے تلخ کلامی کے بعد 17سالہ لڑکے کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نیویارک پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔پولیس نے جائے وقوع سے آلہ قتل برآمد کرلیا اور ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔پولیس نے کرائم سین کو سیل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں لیکن پولیس نے مقتول اور ملزم کے نام ظاہر نہیں کیے ہیں۔ برونکس، نیویارک: پولیس نے برونکس کے E 187th St & Beaumont Ave کے قریب نامعلوم افراد نے ایک شخص کو گولی ماردی جس سے شخص زخمی ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس پہنچ گئی اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا ۔جہاں پر بتایا گیا ہے کہ زخمی شخص کی حالت تشویشناک ہے کیونکہ اس کے سر میں گولی لگی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے لہذا جلد ہی واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔آئی لینڈ، نیویارک: سرف ایوینیو پر رایٹن بے 437 میں بدھ کی دیر رات ایک تیز رفتار کار الٹنے کے بعد سمندر میں گرگئی ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے اور کارروائی کرکے کار میں سوار خاتون کو بچالیا گیا۔خاتون زخمی ہوگئی تھیں جنہیں ہسپتال طبی علاج کے لیے منتقل کیا گیا۔بروکلین، نیو یارک:21ویں ایونیو اور83اسٹریٹ کے قریب سائیکل پر سوار 69 سالہ مرد گزر رہا تھا کہ اچانک ہی اسکول بس بے قابو ہوگئی اور سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔پولیس نے کرائم سین کو سیل کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔بروکلین، نیویارک:فائر ڈیپارٹمنٹ کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 50 ویں اسٹریٹ پر گھر میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر فائربریگیڈ کا عمل موقع پر پہنچ گیا اور گھر میں لگی آگ پر قابو پایا۔واقعہ می چولہے میں آگ لگنے سے پیش آیا تھا ۔واقعہ میں دو بچے معمولی زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد مہیا کردی گئی ہے ۔ بروکلین، نیویارک: بروکلین کے PS197 اسکول میں نامعلوم افراد نے یہودیوں سے متعلق نازیبا جملوں پر مبنی پوسٹر دیواروں پر لگادئیے۔پوسٹر میں واضح طور پر نازیبا الفاظ استعمال کیے ہوئے تھے اور ساتھ میں فری فلسطین تحریر تھا ۔جس پر اسکول کی انتظامیہ نے فورا نیویارک پولیس کو اطلاع دی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر پوسڑ ہٹادئیے اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔