پاکستانی نژاد امریکی کاشف حسین نے ایک بڑا اعزاز حاصل کرلیا
نیویارک سٹی میں پاکستانی نژاد امریکی ڈپٹی پبلک ایڈوکیٹ کاشف حسین کو بہتر انفرا اسٹرکچر اور ماحولیاتی انصاف کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کی ریاستی سطح کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کام کرنے والے56 بہترین کارکنوں پر مشتمل ” نو ٹ ایبل لیڈرز اِن سسٹین ایبلیٹی 2024” کی فہرست میں نیویارک سٹی کے ڈپٹی پبلک ایڈووکیٹ کاشف حسین کو بھی شامل کیاگیا ہے جو اس فہرست میں پہلے پاکستانی نژاد امریکی مسلمان ہیں ۔کاشف حسین مقامی پالیسی کا جائزہ لینے والے شہری انفر ا اسٹرکچر اور ماحولیاتی انصاف کے یونٹ کی سربراہی کرتے ہیں،یہ یونٹ شہر سے کاربن کے اثرات سمیت خوراک اور ماحول میں سے زہریلے کیمیکل کے خاتمے کے لیے کام کرتا ہے۔کاشف حسین کو نوجوانوں پر مشتمل سماجی تنظیم پاکستانی امریکن یوتھ سوسائٹی اور نیوکرک کمیونٹی گارڈن قائم کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔