نیویارک میں ڈاکووں نے لوگوں کو دن دیہاڑے لوٹ لیا
لوگ نقدی قیمتی اشیاء سے محروم ،ایک حملہ آور گرفتار،2لاپتہ افراد کی تلاش جاری
نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 61 کے عملے نے 18 اپریل 2024 کو 481 کنگز ہائی وے کے سامنے دو افراد پر حملہ کرنیو الے ملزم کو حراست میں لے لیا۔45 سالہ ملزم کی شناخت ولی گزمین کے نام سے ہوئی،جسے گزشتہ روز بروکلین کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 26 کے عملے کو 22 اپریل 2024 کو کلیرمونٹ ایونیو اور ویسٹ 120 اسٹریٹ کے علاقے میں 33 سالہ شخص سے اسلحے کے زور پر گاڑی چھیننے والے ملزمان کی تلاش ہے۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 46 کے عملے کو یونیورسٹی ایوینیو اور ویسٹ ٹریمونٹ ایونیو کے علاقے میں اسلحے کے زور پر 40 سالہ شخص سے کرنسی ، سیل فون اورگاڑی چھیننے والے ملزمان کی تلاش ہے ، واقعہ 29 مارچ 2024 کو رونما ہوا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 44 کے عملے کو 320 ایسٹ 167 اسٹریٹ کے سامنے 31 سالہ مرد کے ساتھ ڈکیتی کے واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش ہے، واقعہ 19 اپریل 2024 کو رونما ہوا۔ نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 44 کے عملے کو 24 اپریل 2024 لاپتہ شخص کی تلاش ہے، گمشد ہ شخص سیاہ رنگت والا 5 فٹ 5 انچ قد کا حامل مرد بتایا گیا ہے۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 49 کے عملے کو ایسٹ چیسٹر اور بوسٹن روڈ کے علاقے سے لاپتہ ہونیوالے شخص کی تلاش ہے،لاپتہ شخص سیاہ رنگت اور 6 فٹ اور 2 انچ کے قد کا حامل ہےجسے آخری بار سرخ ہوڈ والی سویٹ شرٹ، کالی جیکٹ، نیلی پتلون اور سیاہ جوتے پہنے دیکھا گیا تھا۔