vosa.tv
Voice of South Asia!

اسرائیل فوج رفح میں زمینی کارروائی کےلیے تیار،اشارے کی منتظر

0

اسرائیلی وزیر اعظم کا بیان ایسے وقت میں آیا جب جنگ بندی کے لیے نئے سرے سے کوشش جاری ہے

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے منگل کو عزم کا اظہار کیا کہ فوج حماس کے ساتھ جنگ ​​بندی کے معاہدے کے "بغیر یا اس کے ساتھ ” رفح میں زمینی حملہ کرے گی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوج رفح پر زمینی کارروائی کے لیے تیار ہے بس وزیر اعظم یاہو کے اشارے کی منتظر ہے۔ادھر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن منگل کو اردن گئے جہاں وہ ریاض میں خلیجی عرب رہنماؤں سے بات چیت کے بعد غزہ میں امداد کی ترسیل کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے منگل کو کہا کہ حماس اور الفتح نے بیجنگ میں ہونے والی بات چیت کے دوران فلسطینی مفاہمت کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سیاسی عزم کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.