vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں مسلم لیگ ن کی عید ملن پارٹی

0

میاں فیاض کی شرکاء کو عید کی مبارکباد،محفل موسیقی نے حاضرین کے دل جیت لیے،کھانے کا بھی اہتمام

نیو یارک میں رائل کمیونٹی سینٹر اینڈ اڈلٹ ڈے کئیر میں مسلم لیگ ن یو ایس اے کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی منعقد کی گئی، تقریب میں  بزرگ خواتین و حضرات سمیت کمیو نٹی کے دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔نیو یارک کے علاقے بروکلین کونی آئی لینڈ ایوینیو پرمسلم لیگ ن  کے وائس پریزیڈنٹ میاں فیاض کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔بعد از تلاوت  بارگاہ رسالت میں  ہدیہ نعت پیش کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رائل کمیونٹی سینٹر اینڈ اڈلٹ ڈے کئیر  کے پریذیڈنٹ اور مسلم لیگ ن یو ایس اے کے نائب صدر میاں فیاض نے شرکاء کو عید کی مبارکباد دی اور مسلم لیگ ن یو ایس اے کے صدر روحیل ڈار کا پیغام پہنچایاجبکہ انکے صاحبزادے فارص فیاض   کا کہنا تھا کہ سب کمیونٹیز کو عید ملن میں ایک ساتھ دیکھ کر  خوشی محسوس ہو رہی ہے  اور  میں یہاں سب کے تعاون کی تعریف کرتا ہوں۔ تقریب میں شریک مختلف مکاتب فکر کے افراد نے بھی عید کی مبارکباد دی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر  سامعین کی تفریح کے لئے انڈین پاکستانی اور بنگالی گانے بھی پیش کئے گئے۔ رائل کمیونٹی سینٹر اینڈ اڈلٹ ڈے کئیر  میں منعقدہ تقریب کے آخر میں عید کی مناسبت سے کیک بھی  کاٹا گیا ۔تقریب کے شرکاء میں عید کی خوشیاں دوبال کرنے کے لئے تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.