vosa.tv
Voice of South Asia!

صدر بائیڈن کی جامعات اور کالجوں میں متوقع تقاریر کو محدود کرنے کا منصوبہ

0

واشنگٹن :کالج کیمپس میں فلسطینی حامی مظاہرین کے بڑھتے ہوئے مظاہروں کے تناظر میں  وائٹ ہاؤس صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کے لیے منصوبہ تیار کررہا ہے کہ یونیورسٹیوں کالجوں میں متوقع تقاریر کو محدود کیا جائے تاکہ کسی قسم کے حالات کا سامنا نہ کرنا پڑ جائے کیونکہ اس وقت فلسطین کے حامی طلبا کے مظاہرے بڑھ گئے ہیں جو کہ تقریبا امریکا کی تمام یونیورسٹیوں اور کالجوں میں ہورہے ہیں اس ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے وائٹ ہاوس نے منصوبہ تیار کیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر بائیڈن کی اہلیہ خاتون اول جو ایک کمیونٹی کالج میں پڑھاتی ہیں ان کے بھائی ابتدائی خطاب کی توقع ہے ۔واضح رہے کہ صدر بائیڈن  مئی میں مور ہاؤس کالج اور ویسٹ پوائنٹ میں یو ایس ملٹری اکیڈمی میں تقریر کرنے والے ہیں، جب کہ ہیرس صرف ایئر فورس اکیڈمی میں گریجویشن کی تقریر کرنے والی ہیں۔وائٹ ہاؤس کے ایک اور اہلکار نے نام ظاہر نہیں کیا اور میڈیا کو بتایا کہ بائیڈن انتظامیہ  کیمپس میں ہونے والے مظاہروں سے کیسے نمٹتی ہے اب کچھ نہیں کہہ سکتے ۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کرائن جین پیئر نے صحافیوں کو بتایا کہ بائیڈن ہمیشہ "پیغام دینے کے لیے ایک خاص وقت کے طور پر دیکھتے ہیں جو  ایک حوصلہ افزا پیغام ہوتا ہے ایک ایسا پیغام جو امید ہے کہ گریجویٹس اور ان کے اہل خانہ کے لیے ترقی کا باعث ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.