vosa.tv
Voice of South Asia!

شہری پر حملہ کرنے والا حاضر سروس ٹریفک ایجنٹ گرفتار

0

نیویارک پولیس کو دہشت پھیلانے اور ڈکیت کی بھی تلاش   

نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 34 کے عملے نےآڈوبن ایونیو سٹاپ پر بس میں سوار خاتون کو ہراساں کر نے کے جرم میں27  سالہ شحص کو گرفتار کرلیا ہے۔نیو یارک پولیس  کے تھانہ نمبر 71  کے عملہ نے49 سالہ حاضر سروس ٹریفک ایجنٹ ملازم  کو نامعلوم شحص پر حملہ کر نے کے جرم میں گرفتار کرلیا ،دوسری طرف نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 49 کاعملہ برونکس ووڈ ایونیو پر 77 سالہ خاتون کیساتھ ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر نے میں کامیاب ہوگیا جبکہ تھانہ  نمبر 40 کی حدود میں  پولیس تجارتی مرکز  2886 تھرڈ ایونیو میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم کو تلاش کررہی ہے پولیس  نے مطلوبہ ملزم کی شناخت اور گرفتاری کے لیے ویڈیوز اور تصاویر جاری کردی ہیں نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 44 کے عملے نے ا59 اسٹریٹ کے قریب نامعلوم شحص پر اسلحہ لہرانے اور دہشت پھیلا نے والے ملزم کی تلا ش شروع کر دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.