امریکی مسلمانوں میں بھارتی برانڈ کے چاولوں کی تقسیم
امراپالی نے فلاحی تنظیم اکنا کی کوششوں کو سراہا
نیویارک کے معروف کاروباری گروپ ہاؤس آف سپائس کی جانب سے رمضان المبارک کے موقع پر چاول کے معروف برانڈ لکشمی کے ہزاروں تھیلے تقسیم کئے گئے۔چاول کے معروف برانڈ لکشمی کی تقسیم کے سلسلے میں امریکہ کی ممتاز مسلم فلاحی تنظیم اکنا ریلیف کے فوڈ پینٹری کے موقع پر کمپنی کی چیف آپریشن آفیسر امرا پالی خصوصی طور سے شریک ہوئیں اور سینکڑوں مستحق افراد میں چاول تقسیم کیے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے امرا پالی نے فلاحی تنظیم اکنا کی کوششوں کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ اکنا ریلیف روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد کی مدد کررہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رمضان کے خصوصی موقع پر ہم مسلم کمیونٹی کو بہترین تحفہ دینا چائیتے تھے لکشمئ چاول ہمارا بیسٹ برانڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعاون آئندہ بھی جاری رہے گا۔اکنا ریلیف نیویارک کے ایریا منیجراسحاق الپار نے امرا پالی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہاؤس آف سپائس کے اشتراک کار سے ہمیں لوگوں کی مذید خدمت کرنے کا موقع ملے گا۔اس موقع پر طویل لائن دیکھنے میں آئی۔ امرا پالی اکنا ریلیف کے والنٹیرز کے جذبے سے بہت متاثر ہوئیں جو سرد موسم اور تیز ہواؤں کی پرواہ کئے بغیر لوگوں میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کررہے تھے۔امرا پالی نے اس موقع پر وہاں موجود والنٹئیرز کو بہت سراہا۔