vosa.tv
Voice of South Asia!

جامعہ محمدیہ رضویہ میں افطار ڈنر بین المذہب ہم آہنگی کی مثال بن گیا

0

نیو یارک کے علاقے بروکلین میں ہر سال کی طرح اس سال بھی جامعہ محمدیہ رضویہ میں حاجی صابر خان اور محمد ثمر خان کے زیر اہتمام افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔کمیونٹی کی معروف کاروباری شخصیت حاجی صابر خان اور محمد ثمر خان گزشتہ کئی سالوں سے سالانہ افطار ڈنر کا اہتمام کر رہے ہیں، رواں برس 16th سالانہ افطار ڈنر کا اہتمام جامعہ محمدیہ رضویہ  میں کیا گیا۔افطار ڈنر کی تقریب کا آغاز حمد باری تعالی سے کیا گیا۔افطار ڈنر میں شریک پولیس آفیشلز سمیت کمیونٹی کے  تمام افراد کا انتہائی گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔وائس آف ساؤتھ ایشیاء سے گفتگو کرتے ہوئے جامعہ محمدیہ رضویہ  مسجد کے جنرل سیکرٹری کاروباری شخصیت  ثمر خان کا کہنا تھا کہ افطار ڈنر کا مقصد لوگوں میں زیادہ سے زیادہ افطار کی فضیلت کو بیان کرنا ہے۔افطار ڈنر میں شریک پولیس افسران اور دیگر نے رمضان المبارک کی با برکت ساعتوں  کے دوران  اپنا شمار  کرنے اور افطار میں مدعو کرنے پر میزبانوں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے دعا بھی کی گئی۔افطار کا وقت ہوا تو ازان مغرب ادا کی گئی اور  تمام شرکاء نے ملکر افطار کیا۔افطار کے اختتام پر  کمیونٹی کے افراد اور پولیس افسران کو انکی خدمات کے حوالے سے ایوارڈز سے بھی  نوازا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.