vosa.tv
Voice of South Asia!

بالٹی مور دریا سے10دن بعد تیسرے شخص کی لاش برآمد

0

حکام کا کہنا ہے  کہ بالٹی مور میں فرانسس سکاٹ کی پل کے گرنے  سے ڈوبنے والے تیسرے شخص کی لاش نکال لی گئی ہے ۔انچارج یونیفائیڈ کمانڈ کے ایک بیان کے مطابق غوطہ خور ٹیموں نے 38 سالہ میئر یاسر سوزو سینڈوول کی لاش کو تلاش کیا اور میری لینڈ اسٹیٹ پولیس کو مطلع کیا۔جاں بحق ہونے والا شخص تعمیراتی کارکن تھا  اوران چھ لوگوں میں سے ایک تھا جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ 26 مارچ کو ایک کارگو جہاز کے پل سے ٹکرانے کے بعد گرنے سےجاں بحق ہو گئے تھے۔شہر کے میئر برینڈن ایم سکاٹ نے ایک بیان میں کہاکہ  "یونیفائیڈ کمانڈ نے اعلان کیا کہ غوطہ خور میئر یاسر سوزو سینڈوول کی لاش کو دریا سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو خاندان کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا  کہSuazo-Sandoval کی لاش صبح 10:30 بجے کے قریب ملی تھی  جس کے فورا بعد ہی اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ  "صدر جو بائیڈن نے جمعہ کو ہوائی جہاز کے ذریعے پل گرنے کی جگہ کا دورہ کیا اور پھر امریکی کوسٹ گارڈ اور آرمی کور آف انجینئرز سے بریفنگ حاصل کی۔ انہوں نے ہلاک ہونے والے چھ کارکنوں کو "محنت، مضبوط اور بے لوث” قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت دیگر یہاں یہاں آپ کے ساتھ غم  میں شریک ہیں اس لیے آپ کے پاس آئے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.