نیویارک کی سڑکوں پر بچہ گینگ سرگرم
جرائم میں ملوث دیگر ملزمان کی تلاش
نیو یارک پولیس شہر میں بڑھتے جرائم میں ملوث ملزمان کو تلاش کر رہی ہے۔ ملزمان کے تصاویر جاری کرتے ہوئے عوام سے بھی مدد طلب کی ہے۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 63 اور 70 کا عملہ مختلف جنسی ہراسانی کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو تلاش کر رہا ہے۔تھانہ نمبر 66 کا عملہ828 60 اسٹریٹ پر واقع چرچ کی توڑ پھوڑ میں ملوث ملزم کو تلاش کر رہا ہے۔ملزم پر ہیٹ کرائم کا الزام ہے۔ تھانہ نمبر 115 اور 110 کا عملہ مختلف ڈکیتیوں میں ملوث 3 ملزمان کو تلاش کر رہاہے۔تھانہ نمبر 46 کا عملہ فورڈھم روڈ سب وے اسٹیشن اورپر 38 سالہ شخص سے ڈکیتی کے الزام میں 3 ملزمان اور دوسری طرف 5 ایسٹ 184 اسٹریٹ پر 44 سالہ شخص سے چاقو کے زور پر ڈکیتی کے الزام میں 2 ملزمان کو تلاش کر رہا ہے۔تھانہ نمبر66 اور 70 کا عملہ مختلف ڈکیتیوں میں ملوث ملزم کو تلاش کر رہا ہے۔