vosa.tv
Voice of South Asia!

سوئس ریزورٹ میں برفانی تودہ گرنے سے امریکی نوجوان سمیت3افراد جاں بحق

0

جنیوا:سوئس ریزورٹ زرمٹ کے قریب برفانی تودہ گرنے سے ایک امریکی نوجوان اور دو دیگر افراد جاں بحق ہو گئے، پولیس نے منگل کو بتایاکہ ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔برفانی تودہ دوپہر 2 بجے کے قریب گرا  تھا۔  رفیلبرگ کے ایک آف پیسٹ ایریا میں مشہور میٹر ہورن چوٹی کے نیچے سےامدادی کارکنوں نے تین لاشیں اور زخمی اسکیئر کو نکال لیا جو ایک 20 سالہ سوئس شخص تھا۔ویلیس کینٹن (ریاست) کی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ مرنے والوں  میں ایک 15 سالہ امریکی لڑکا، ایک مرد اور ایک عورت شامل ہیں جن کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔ انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں لیکن کہا کہ فی الحال ان کے پاس خاتون کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔گزشتہ ماہ  ایک سوئس خاندان کے پانچ افراد کو لاپتہ ہونے کے بعد مردہ پایا گیا تھا جب میٹر ہورن کے قریب مشکل موسمی حالات میں کراس کنٹری سکینگ کررہے تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.