vosa.tv
Voice of South Asia!

کار جانسن چیف ڈائیورسٹی اینڈ انکلوژن آفیسر مقرر

0

واشنگٹن :عہدہ خالی ہونے کے دس ماہ بعدسیکرٹری آف سٹیٹ انٹونی بلنکن نے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں کارجانسن کو  چیف ڈائیورسٹی اینڈ انکلوژن آفیسر مقرر کیا ہے۔بلنکن نے کہ ذکیہ کار جانسن ایک تجربہ کار، سماجی شخصیت ہیں  انہیں ایسی افرادی قوت بنانے کا کام سونپا جائے گا جو "امریکہ کی عکاسی کرتی ہو،این بی سی نیوز  کے مطابق محکمہ خارجہ کے مختلف ملازمین کی تنظیموں اور گروپوں کے تقریباً ایک درجن کے قریب نمائندوں اور عہدیداروں سے بات ہوئی  جن میں سے بہت سے لوگ حیران تھے کہ بلنکن کو ایک ایسی پوزیشن پر آفیسر مقرر  کرنے میں اتنا وقت لگا جس کے لیے سینیٹ کی تصدیق کی ضرورت نہیں ہے۔اگرچہ زیادہ تر نے بلنکن کی کوششوں کی حمایت کی۔ایشین امریکن فارن افیئرز ایسوسی ایشن کی صدر میری واکر نے کہا کہ کار جانسن کو درپیش چیلنجوں میں سب سے اہم "محکمہ میں برقرار رکھنے کا ایک بڑا مسئلہ” ہوگا۔لیکن بلنکن نے بیان میں کہا کہ کار جانسن، جنہوں نے 2010 سے 2017 تک اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں خدمات انجام دیں، بین الاقوامی مہارت اور ایک تازہ نقطہ نظر لائے گی کہ ہم کس طرح ایک افرادی قوت تیار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.