vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک پولیس ڈکیتوں کو لگام دینے میں بے بس

0

ڈکیت نیویارک کے گھر میں لوٹ مار کے بعد باآسانی فرار،کرائے کی ادائیگی کے بغیر سفر کرنے والا ایم ٹی اے ملازم گرفتار

نیویارک پولیس نے میٹرو پولیٹن ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کے 35 سالہ ملازم کو بغیر کرایہ ادا کیے سفر کر نے  کے جرم میں گر فتار کرلیا۔نیویارک پولیس کے تھا نہ نمبر 78 کے عملے کو16 سالہ شحص کیسا تھ فورٹ گرین پلیس اور اٹلانٹک ایونیو پر ڈکیتی کی واردات میں نامعلوم ملزمان کی تلا ش ہے۔پولیس نے ملزمان کی تصاویر جاری کرتے ہو ئے مدد کی اپیل کردی۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 108  کے عملے نے 54 ایو نیو پر ماریس ایونیو کے قریب سائیکل سوار کو ٹکر مارنے والے ملزم  کو گرفتار کرلیا ۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 44 کے عملے کو164 اسٹریٹ پر خاتون کیساتھ لوٹ مار کی واردات میں دو نامعلوم ملزمان مطلو ب ہیں۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر115 کے عملے کو 88 اسٹریٹ کے قریب گھر میں ڈکیتی کی واردا ت میں ملزمان کی تلاش ہے۔نیویارک پو لیس کے تھانہ نمبر 109 کے عملے نے پارسنز بلیوارڈ کے قریب سڑک حادثےمیں  سائیکل سوار کو کچلنے والے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 104 کے عملے نے 35 سالہ ایم ٹی اے ملازم کو بغیر کرایہ ادا کیے سفر کر نے  کے جرم میں گرفتار کرلیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.