vosa.tv
Voice of South Asia!

ماں نے جعل سازی کے ذریعے  Rolls-Royceفروخت کرنے والے بیٹے کو معاف کردیا

0

Kent خوبرو گلوکاروں کو قیمتی تحائف اور کلبوں میں وقت گزارنے پر مقروض ہوگیا تھا،قرض کی ادائیگی کے لیے جعل

سازی کی  

سنگاپور میں 33سالہ شخص مختلف کلبوں میں وقت گزارنے اور گلوکاروں کو تحائف دیتے ہوئے مقروض ہو گیا ۔لوگوں نے قرض کی ادائیگی کے لیے دباؤ بڑھایا تو 33سالہ شخص نے قرض کی ادائیگی کے لیے والدہ کی  Rolls-Royceاور ایک دوسری قیمتی کار کو فروخت کرنے کے لیے والدہ کے جعلی دستخط کردئیے  اور کاریں ڈیلر کو فروخت کردیں ،مقامی عدالت سے12ہفتوں کی جیل کی سزا پانے کے بعد ہوش ٹھکانے آیا تو والدہ سے معافی مانگنے لگا۔ماں نے بیٹے کی غلطی کو معاف کردیا ہے لیکن رہائی کے لیے قانونی تقاضے مکمل ہونے ہیں۔Liu Kuei Liang، جسے Kent کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ Kentنے کار ڈیلر کے ساتھ اپنی والدہ کی Rolls-Royce Dawn 6.6 V12 اور Mini Cooper SE کو بالترتیب $700,000 اور $130,000 میں فروخت کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔ملزم بیٹے نے لڑکی دوست کو ماں کا روپ دھار کر ڈیلر کے سامنے پیش کیا تو ڈیلر کو احساس ہوا کہ ماں گاڑیاں فروخت کرنا چاہتی ہے۔سنگاپور کی مقامی عدالت نے 22 مارچ کولیو کو جعلسازی کے دو الزامات میں قصوروار ٹھہرانے کے بعد 12 ہفتوں کی جیل کی سزا سنائی ۔ملزم نے  سزا کے خلاف اپیل کر رہا ہے۔استغاثہ کے مطابق 1 اگست 2022 کو آٹو آرٹ کے نمائندے مسٹر لو لائی سینگ سے کاریں بیچنے کے لیے رابطہ کیا۔ملزم نے جھوٹ بولا کہ اس کی والدہ تائیوان میں ہیں۔جس کے بعد  ملزم نے دستاویزات پر چینی حروف میں اپنی ماں کے دستخط جعلی بنائے ۔لیو کی ماں نے اپنے بیٹے کے خلاف پولیس میں رپورٹ درج کرائی کیونکہ اسے یقین تھا کہ اس نے اپنی کاریں بیچنے کے لیے اس کے دستخط جعلی کر دیے تھے۔ملزم کی  والدہ نے رقم کی مکمل واپسی یقینی بنائی انہیں کاریں واپس کر دی گئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.