vosa.tv
Voice of South Asia!

شرح پیدائش میں کمی سے جنوبی کوریا حکام پریشان

0

عوامی رہائش اور آسان قرضوں کے حصول کے لیے بچے پیدا کرنا لازمی شرط

جنوبی کوریا میں شادیوں کی تعداد میں ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں پہلی بار 2023 میں اضافہ ہوا لیکن شرح پیدائش میں کوئی خاظر خواہ اضافہ نہیں ہوسکا ہے۔جنوبی کوریا حکام نے جوڑوں کے مطالبات میں اضافہ کیا کہ جن کے ہاں بچوں کی پیدائش زیادہ ہوگی انہیں حکومتی سہولیات میسر آئیں گی  لیکن اعداد و شمار تیزی سے عمر رسیدہ معاشرے میں پائیدار صحت مندی کی طرف اشارہ نہیں کرتے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال شادیوں میں معمولی اضافہ ہوا  جب پہلے ہی دنیا میں جنوبی کوریا کی شرح افزائش کم ہے۔ 2023 میں ہونے والی شادیوں کے باوجود  ڈرامائی طور پر پیدائش میں کمی جاری ہے  کیونکہ خواتین کیریئر کی ترقی اور بچوں کی پرورش کے اخراجات کے باعث بچے کی پیدائش میں تاخیر کرتی ہیں یا بچے پیدا نہ کرنے کا فیصلہ کرتی ہیں۔گزشتہ سال کل 193,657 جوڑوں کی شادی ہوئی، سال2022 میں 191,690 لوگوں کی شادی ہوئی یوں یوں شادیوں کی شرح میں ایک فیصد اضافہ ہوا تھا ۔رپورٹ کے مطابق 2011 کے بعد2023 میں شادیوں میں  پہلا اضافہ دیکھا گیا۔کرونا میں عائد  پابندیوں نے میں دیکھا گیا کہ شادیوں کی تعداد 2021 میں 9.8 فیصد اور 2020 میں 10.7 فیصد کم ہوئی۔ایک سرکاری اہلکار نے کہا کہ شادیوں میں تاخیر کرنے والے جوڑے 2022 کے دوسرے نصف اور 2023 کی پہلی ششماہی میں زیادہ شادیوں کا سبب بنے۔تاہم اس کے بعد  شادیوں میں سال بہ سال کمی آئی، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جو لوگ COVID-19 کی وجہ سے شادی میں تاخیر کر رہے تھے اب زیادہ تر شادیاں کر چکے ہیں،زیادہ تر جنوبی کوریائی باشندے رہائش کے زیادہ اخراجات کو شادی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہیں۔ ایشیائی ملک میں بچے کی پیدائش کے لیے شادی کو ایک شرط کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔یونہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق، 19 سے 23 سال کی عمر کے 500 جنوبی کوریائی باشندوں کے ایک حالیہ سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ 50.4 فیصد جواب دہندگان نے شادی یا بچے پیدا کرنے کا ارادہ نہیں کیا۔حکومت نے کم شرح پیدائش سے نمٹنے کے لیے "غیر معمولی اقدامات” لانے کا عزم ظاہر کیا ہے، سیاسی جماعتوں نے اپریل کے قانون ساز انتخابات سے قبل جنوبی کوریا کے نوجوانوں کے لیے عوامی رہائش اور آسان قرضوں کا وعدہ کیا ہے۔غیر ملکی شہری کے ساتھ شادیوں میں مسلسل دوسرے سال تیزی سے اضافہ ہوا، جو 18.3 فیصد بڑھ کر 19,717 تک پہنچ گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.