vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک,ہفت روزہ اخبار پاکستان نیوز کے پبلیشرمجیب لودھی کی  رہائشی گاہ پر افطار ڈنر

0

 مجیب لودھی کی رہاش گاہ پر منعقدہ افطار ڈنر میں قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی ، امریکی آفیشلز ، پولیس کے اعلیٰ افسران سمیت پاکستانی امریکن کمیونٹی کی کثیر تعداد شریک ہوئی ، تلاوتِ کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا۔  میزبان مجیب لودھی نے مہمانوں کی آمد پر ان کا خیر مقدم اور اظہارِ تشکر کیا۔ علماء کرام نے رمضان کی اہمیت و  فضیلت پر روشنی ڈالی۔ قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کے مسائل جاننے  کے لیے ضروری ہے کہ صلح رحمی، برداشت ، رواداری کا فروغ اور ماجی رابطوں کو برقرار رکھا جائے ۔ شرکاء نے مجیب لودھی کے رزق میں  برکت اور توفیقات میں اضافے کے لیے دعا بھی کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.