vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک,دی حلال گائیڈ کا 22مارچ کو پہلےمسلم لائٹس اور سحور  فیسٹول منانے کا اعلان

0

نیویارک میں مختلف تہواروں پر منفرف فیسٹول منعقدکروانے کی وجہ سے مشہور و معروف دی حلال گائیڈ نے اسلامک  ریلیف یو ایس اے کے اشتراک سے اس رمضان المبارک میں پہلا مسلم لائٹس اور سحور فیسٹول منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حلال گائیڈ کے بانی رضا دستگیر کے مطابق یہ فیسٹول 22 مارچ کو بعد نمازِ مغرب لانگ آئی لینڈ میں واقع ناساؤ کمیونٹی کالج میں سجے گا اور صبح پانچ بجے اختتام پذیر ہوگا۔ رضا دستگیر کا کہنا ہے کہ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ کمیونٹی کو اکھٹا کرنے کے  لیے کچھ نیا اور منفرد پروگرام تشکیل دیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.