vosa.tv
Voice of South Asia!

ریاض:سفارت خانہ پاکستان میں عالمی عید ملن محفل مشاعرہ

0

سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان میں عالمی عید ملن محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کے نامور شعراءکرام نے اپنا کلام پیش کرکے سخن وروں سے خوب داد سمیٹی ہے۔دارالحکومت ریاض میں ادبی تنظیم حلقہ فکروفن اور صحافتی تنظیم پاک میڈیا فورم نے سفارت خانہ پاکستان کے تعاون سے عالمی عید ملن محفل مشاعرہ سجایا جسکی صدارت نامور شاعر آفتاب علی ترابی نے کی جبکہ پاکستان کے نامور شعراء کرام میں علی زریون،خالد معین، عرفان ستار، طیب رضا،ڈاکٹر حنا امبرین طارق،خالدہ عظمیٰ، وقار نسیم وامق، اور دیگر شعراء کرام شریک ہوئے جبکہ سفارتی افسران اور کمیونٹی کے مردوخواتین کی بڑی تعداد شعراء کرام کو سننے پہنچی اس موقعہ پر شرکاء نے شاندار انداز میں اپنا کلام پیش کیا اور خوب داد حاصل کی۔عالمی عید ملن محفل مشاعرہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سفارت خانہ پاکستان کے ہیڈ آف چانسری محسن سیف اللہ، پاک میڈیا فورم کے صدر ذکاءاللہ محسن اور حلقہ فکروفن کے ناظم الامور ڈاکٹر طارق عزیز کا کہنا تھا کہ عید ملن محفل مشاعرہ کا مقصد لوگوں کو پردیس میں دیس کے رنگوں سے ہمکنار کرنا تھا جس سے اردو ادب کی ترویج کو فروغ دینا بھی تھا۔مقامی شعراء کرام میں قلب عباس،مسعود جمال،سائرہ ناز ،کامران حسانی، ظفر اقبال اور دیگر نے بھی اپنا کلام پیش کرکے داد سمیٹی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.