vosa.tv
Voice of South Asia!

مائیک پینس کا صدارتی الیکشن میں ٹرمپ کی حمایت نہ کرنے کا اعلان

0

امریکہ کے سابق نائب صدر مائیک پینس نے رواں برس شیڈول صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایک  انٹرویو میں مائیک پینس کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی اس فیصلے پر حیرت نہیں ہونی چاہیے۔مائیک پینس بھی ری پبلکن صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے ٹرمپ کے مدِمقابل تھے، تاہم ووٹنگ شروع ہونے سے قبل وہ دست بردار ہو گئے تھے۔ پرائمری انتخابات میں کامیابی کے بعد سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر صدر جو بائیڈن کے مدِمقابل آنے کے لیے تیار ہیں۔مائیک پینس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ میں شامل کئی عہدے دار صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔لیکن اب بھی کئی ری پبلکن ارکانِ کانگریس اور پارٹی کے متعدد رہنما ٹرمپ کی مکمل حمایت کا اعادہ کر رہے ہیں۔مائیک پینس کا شمار ٹرمپ کے وفادار ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ بطور نائب صدر وہ کئی اہم معاملات پر ڈونلڈ ٹرمپ کی مکمل حمایت اور اُن کا بھرپور دفاع کرتے رہے ہیں۔لیکن سن 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج پلٹنے کی ٹرمپ کی غیر آئینی کوشش کا حصہ بننے سے انکار کے بعد مائیک پینس ٹرمپ سے دُور ہو گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.