vosa.tv
Voice of South Asia!

آسٹریلوی بلیو بیری کا ورلڈ ریکارڈ

0

آسٹریلیا کی ایک بیری کمپنی نے 72 اونس پنگ پونگ سائز کی بیری تیار کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کے ایک جج نے نیو ساؤتھ ویلز کے شہر کورنڈی میں کوسٹا بیریز کی جانب سے اگائے جانے والی بلیو بیری کا معائنہ کیا اور تصدیق کی کہ یہ دنیا کی سب سے بھاری بلیو بیری ہے۔بیری تیار کرنے والی ٹیم کے سربراہ بریڈ ہاکنگ کا کہنا ہے کہ بیری کو گزشتہ سال نومبر میں درخت سے اتار لیا گیا تھا اور کمپنی کی جانب سے گنیز ورلڈ ریکارڈز سے رابطہ کرنے تک اسے فریزر میں منجمند رکھا گیا تھا۔یہ بلیو بیری کوسٹا بیریز کمپنی کی جانب سے تیار کردہ بیریز میں سے یہ ایک نئی قسم ہے جسے ایٹرنا کا نام دیا گیا ہے۔بریڈ ہاکنگ نے کہا کہ ان کی ٹیم نے ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ ریکارڈ توڑنے والی اس بیری کے ساتھ کیا کرنا ہے، اسے کہاں رکھنا ہے۔انہوں نے آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کو بتایا کہ ہم سب اسے اکثر دیکھتے ہیں اور مسکراتے ہیں۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.