vosa.tv
Voice of South Asia!

  روس کومیزائل فراہم کرنے پر ایران کو نئی پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا: امریکہ

0

امریکہ اور اتحادیوں نے ایران کو متنبہ کیا  ہے کہ اگر تہران نے یوکرین کے ساتھ جنگ کے لیے روس کو بیلسٹک میزائل فراہم کرنے کے ایک ابتدائی منصوبے کو آگے بڑھایا تو بڑی مغربی معیشتیں اس پر نئی پابندیاں عائد کر دیں گی۔بائیڈن انتظامیہ کے ایک سینئر اہل کار کے مطابق، ایک اقدام جس پر سات ملکوں کا گروپ غور کر رہا ہے، وہ یہ ہے کہ ملک کی قومی ایئر لائن ، ایران ائیر کو یورپ کے لیے پرواز کرنے سے منع کر دیا جائے۔اہل کار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے پر زور دیتے ہوئے ان دوسری پابندیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے سے انکار کر دیا جن پر امریکہ غور کر رہا ہے لیکن اس نے ممکنہ کارروائی کو اہم اقدامات کے طور پر بیان کیا۔بائیڈن انتظامیہ کئی ماہ سے خبردار کر رہی ہے کہ روس ایران سے کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے کیونکہ وہ اپنی کم ہوتی ہوئی سپلائی کو بھرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔ گروپ سیون نے ایک بیان میں کہا کہ اگر ایران روس کو بیلسٹک میزائل یا متعلقہ ٹیکنالوجی فراہم کرتا ہے تو ہم ایران کے خلاف نئے اور اہم اقدامات سمیت فوری اور مربوط انداز میں جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.