پرائمری انتخابی فراڈ کیس میں6افراد پر فرد جرم عائد
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک سٹی کونسل کے پرائمری انتخابی فراڈ کیس میں6افراد پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔استغاثہ کے مطابق کونسل کے پرائمری انتخابات کے دوران فراڈ کیا اور ووٹرز کی جعلی غیر حاضر بیلٹ درخواستیں دائر کیں۔استغاثہ کے مطابق جن پر فرد جرم عائد کی گئی ہے ان میں 19سالہ سڈنی پائی،46سالہ لی جین وان،53سالہ یی پنگ یام،24سالہ لزبتھ چینگ اور20سالہ لزبتھ چینگ شامل ہیں ۔کونسل کے سابق امیدوار کی19سالہ بیٹی پر بھی فردجرم عائد ہوئی ہے۔ایک ملزم ریاست سے باہر ہونے کی وجہ سے فرد جرم عائد ہونے سے بچ گیا ہے۔استغاثہ کے مطابق ان کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ ملزمان نے23ووٹرز کے ووٹ پہلے ہی ڈال دئیے تھے جبکہ ووٹرز کو پتہ ہی نہیں تھا کہ ان کے ووٹ کا بلیٹ بکس میں ڈالے جاچکے ہیں۔اگر سنگین ترین الزامات ثابت ہو جاتے ہیں، تو مدعا علیہان کو سات سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔عدالت کی اگلی تاریخ 19 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔