مسجد نبویؐ میں آنے والے زائرین کی تعداد پچاس لاکھ سے زائد کا اضا فہ
جنرل اتھارٹی برائے امور مسجد نبوی کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 52 لاکھ 25 ہزار 231 زائرین کی مسجد نبویؐ آمد ہوئی ، رپورٹ کے مطابق 414878 زائرین نے روضہ رسول ﷺ پر سلام پیش کیا، 134447 مرد اور 107697 خواتین نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی ماہ صیام کے پہلے ہفتے کے دوران 144000 زمزم کی بوتلیں اور 15243 افطار بکس تقسیم کیے گئے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد نبویؐ کے اندرونی حصے سمیت بیرونی حصے میں افطار کے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں