vosa.tv
Voice of South Asia!

اسلام آباد: مسجد رحمۃ اللعالمین ایک شاندار مثال

0

یہ ہے اسلام آباد کے پوش علاقے سیکٹر ایف 8 میں واقع اپنی نوعیت کی منفرد مسجد، مسجد رحمت العالمین، یہ اپنی نوعیت کی مثالی عبادت گاہ ہے جہاں کلینک بھی ہے ڈسپنسری بھی، یتیم بچیوں کے لئے بوتیک بھی اور مفت سروس فراہم کرنے والا شادی ہال بھی، مسجد رحمتہ اللعالمین ٹرسٹ کے ذمہ دار عبدالرحمان کہتے ہیں رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات کو مدنظر رکھ کر مسجد سے دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنے کا سلسلہ شروع کیا یہاں بھوکے کو کھانا بھی ملتا ہے اور بیمار کو دوا بھی

عبیدالرحمان کا کہنا ہے کہ مسجد سے فراہم کی جانے والی ساری سروسز فی سبیل اللہ ہیں ہم بندوں کی فکر کرتے ہیں چندوں کی نہیں لوگ خود رابطہ کرتے ہیں اور عطیات زکوۃ دے جاتے ہیں

مسجد  انتظامی کمیٹی کے رکن مراد کا کہنا ہے کہ رمضان میں راشن کے لئے 7 ہزار خاندانوں کی رجسٹریشن ہوچکی ہے جنہین مفت راشن فراہم کیا جارہا ہے

پاکستانی معاشرے میں  درس و تدریس اور عبادت تک محدود سمجھے جانے والے مسجد کے تصور کو مسجد رحمت العالمین نے بدل کر وسیع معنے دیئے ہیں معاشرے کو اس وقت عہد نبوی کے دور کی ایسی ہی مساجد کی ضرورت ہے جو معاشرے کا مرکز بنیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.