vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان رائیٹرز کلب کے زیر اہتمام الریاض میں 26 ویں مقابلہ حسن قرآت کی روح پرور تقریب

0

تقریب کے مہمان خصوصی سفارتخانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی رانا محمد معصوم نے پاکستان رائیٹرز کلب کی اس عظیم کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید فرقان حمید تا قیامت انسانیت کی صلاح و فلاح کی رہنمائی کے لئے کافی ہے قرآن مجید مسلمانوں کیلئے ہی نہیں بلکہ بنی نوع انسان کے لیے رشد و ہدایت ہے پاکستان رائیٹرز کلب کے صدر نوید الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ نوجوان نسل کو قرآن فہمی کی جانب راغب کیا جائے بچوں میں زید احمد  پہلی ، سعود اسد دوسری اور احمد افنان نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ بچیوں میں علیشا عامر نے پہلی ، ہانیہ حسین نے دوسری جبکہ حبہ سلمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی تقریب کے آخر میں مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں ، بچیوں اور صحافیوں کو شیلڈز ، میڈل اور دیگر انعامات سے نوازا گیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.