برلن میں پاکستانی خواتین کا معروف تنظیم حلقہ نورایمان کا ماہ رمضان کے استقبا ل پر وگرام کا انعقاد
تقریب میں اسلامک سینٹر کےقیام کے لیے فنڈز جمع کرنےکے مختلف اسٹالز لگائے گئے نور گروپ کے یونی گرلز لیز شہزاد نے تلاوت کلام پاک سے اغاز کیا جبکہ نور گروپ کے طلحہ نے حمد شریف ،العم نے نعت مقبول اور زہنب احسان ، زوبیر ذوالفقار ،زویا اور نور فاطمہ نے سالانہ خطاب کیا رمضان المبارک کی آمد پر ماجد خان اور دیگر نےآمد رمضان پر اشعار پیش کیےاستقبال رمضان پر مدرس مسز ہاشمی نے درس قران رمضان کی اہمیت وافادیت بیان کی۔تقریب میں فنڈ رئزنگ کے لیے مختلف قسم کے کھانے پیش کیے گیے جس سے شرکاءلطف اندازو ہوئے تقریب میں سو سے زائد خواتین درجنوں بچوں نے شرکت کی،استقبال رمضان پرمحترمہ مسز ہاشمی نے کہا کہ رمضان المبارک ایک ایسا مہینہ جس کا انتظار، ہر مسلمان بوڑھے بچے اور جوان ، عورت اور مرد ، سب کو رہتا ہے۔ کتنی عجیب بات ہے کہ ان سب کو عیش و عشرت اور پارٹی منانے کا نہیں اللہ کی رضامندی کے لئے ایک ماہ بھوکے پیاسے رہنے کا انتظار رہتا ہے۔