vosa.tv
Voice of South Asia!

رفح میں داخل ہوکر حماس کے خاتمے کا مشن مکمل کریں گے، اسرائیلی وزیراعظم

0

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فوجی اڈے عوفر کا دورہ کیا اور 636 فیلڈ انٹیلی جنس یونٹ کے کمانڈروں اور فوجیوں سے ملاقات کی۔فوجی اڈے کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو رفح میں داخل ہونے سے روکنے کے عالمی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں اس دباؤ کا سامنا کروں گا۔نیتن یاہو نے کہا کہ اتحادی اور دوست ممالک جب حماس کو تباہ کرنے کے اسرائیل کے مقصد کی حمایت کرتے ہیں تو پھر وہ اس مقصد کے حصول کے لیے ہمارے اقدامات کی مخالفت کیوں کرتے ہیں۔وزیراعظم نیتن یاہو نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم رفح میں نہ صرف داخل ہوں گے بلکہ اسرائیلی عوام اور ملک کی سلامتی کے لیے حماس کو ختم کرنے کے اپنے مشن کو مکمل کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.