vosa.tv
Voice of South Asia!

سماعت سے محروم سیاہ فام ملازمہ کا نسلی اور امتیازی سلوک کیخلاف گوگل پر مقدمہ

0

سماعت سے محروم سیاہ فام ملازمہ جالون ہال نے نسلی اور معذوری کے امتیاز کا الزام لگاتے ہوئے گوگل کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔سیاہ فام جالون ہال نے کہا کہ مجھے دنیا کے سامنے گوگل نے بطور کامیابی کی داستان کے طور پیش کیا اور ہمدردیاں سمیٹیں لیکن ملازمت کے دوران مجھے  نسلی تعصب سے بھرے کام کے مخالف ماحول کا سامنا کرنا پڑا۔جالون ہال نے یہ الزام بھی لگایا کہ گوگل اشاروں کی زبان کے مترجم کی مدد کے اپنے وعدے سے پھر گیا۔ میرا کام  یوٹیوب میں بچوں کی حفاظت کے ضوابط کے لیے مواد کا جائزہ لینا تھا لیکن مجھے مترجم فراہم نہیں کیے جا رہے۔جالون ہال نے بتایا کہ گوگل مجھے استعمال کر رہا ہے ، وہ ڈیف کمیونٹی اور مجموعی طور پر معذور افراد کے لیے اپنی نام نہاد کارگردگی کو اجاگر کرنا چاہتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.