اے آئی ٹیکنالوجی کا غلط استعمال، دیوہیکل روبوٹ انسانیت کیلیے خطرہ بن گئے
نامور اداکارہ جینیفرلوپیز کی ایکشن سے بھرپور فلم اٹلس 24 مئی 2024 کو مقبول ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر دھوم مچانے آ رہی ہے۔فلم میں دکھایا گیا ہے کہ ایک تاریک مستقبل ہے جہاں ایک اے آئی سپاہی نے طے کیا ہے کہ جنگ کو ختم کرنے کا واحد راستہ انسانیت کو ختم کرنا ہے۔اس فلم کی ہدایت کاری بریڈ پیٹن نے کی ہے جبکہ آرون ایلی کولائٹ اور لیو سردارین نے اسکرپٹ تیار کیا ہے۔ کاسٹ میں جینیفر لوپیز کے علاوہ اسٹرلنگ کے براؤن اور سمو لیو بھی شامل ہیں۔