صدر زیلنسکی کی قتل کی سازش میں یوکرائنی فوج کے2کرنل گرفتار
یوکرائن کے سیکورٹی اداروں نے شواہد ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے یوکرائنی فوج کے دو کرنل سمیت دیگر اہلکاروں کی گرفتاریاں عمل میں لائی ہیں۔گرفتار ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے یوکرائن کے صدر کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ۔منصوبے پر عمل درآمد ولادیمیر پوتن کے صدارتی حلف برداری کے وقت تھا ۔یوکرین اسٹیٹ سیکیورٹی سروس کے سربراہ واسیل مالیوک نے ایک بیان میں کہا کہ روسی انٹیلی جنس ایجنٹوں نے زیلنسکی کویرغمال بنا سکتے تھے اور بعد میں قتل بھی کر سکتے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین کے سٹیٹ گارڈ کے دو کرنل شامل ہیں جو اعلیٰ حکام کی سکیورٹی کی نگرانی کرتے ہیں ان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔کرنل پر الزام ہے کہ فروری 2022 میں روس کے یوکرین پر مکمل حملے سے پہلے بھرتی کیے گئے تھے۔ غداری کے جرم میں یوکرین میں عمر قید کی سزا ہے۔کہا جاتا ہے کہ یہ آپریشن ماسکو سے چلایا گیا تھا۔ جس میں تین مبینہ روسی جاسوسوں کو شریک سازش کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔