vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں جیٹ طیارہ گر کر تباہ، 5 افراد جاں بحق

0

 امریکی ریاست ورجینیا میں چھوٹا جیٹ طیارہ گرکر تباہ ہوگیا،  جس میں 5 افراد  جان سے گئے۔ورجینیا سٹیٹ پولیس کی جانب سے جاری میں بتایا گیا ہے کہ ” Astra 1125″ قسم کا دہرے انجن والا نجی جیٹ طیارہ ورجینیا کے باتھ علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق جیٹ گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جہاز میں سوار پائلٹ سمیت پانچوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن سروسز نے واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دیں، فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے اعلان کیا کہ وہ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے ہمراہ اس واقعے کی مشترکہ تحقیقات کریں گے۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.