امریکی صدر جوبائیڈن نے رمضان کے آغاز پر مسلمانوں کیلئے پیغام جاری کردیا
امریکی صدر جوبائیڈن نے رمضام المبارک کے آغاز پر مسلمانوں کیلئے پیغام جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں چھ ہفتے کی فوری جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔امریکی صدر جوبائیڈ ن کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ جِل بائیڈن اور میری طرف سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد اور دعائیں،فلسطینیوں کی تکالیف پر ہمدردی ان کے ساتھ ہے،رمضان ایسے دردناک لمحات میں آیا ہےجب غزہ میں 31 ہزارفلسطینی شہید ہوچکے،غزہ میں چھ ہفتے کی فوری جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں،مسلمانوں کو افطاری میں فلسطینیوں کے مصائب یادآئیں گے۔