vosa.tv
Voice of South Asia!

رمضان المبارک میں حملے روکنے سے اسرائیل نے انکار کردیا

0

رمضان کی آمد کے باوجود اسرائیل نے رفح بارڈر پر جنوبی غزہ میں فوجی کارروائی نہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔اسرائیل کے وزیر خارجہ بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کو مکمل شکست سے دوچار کرنے کے لیے رفح بارڈر کے علاقے میں وسیع اور جامع آپریشن لازم ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن رمضان المبارک کے دوران رفح میں آپریشن سے اسرائیل کو خبردار کرچکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ رمضان کے دوران رفح بارڈر کے علاقے میں آپریشن کو ریڈ لائن پار کرنے سے تعبیر کیا جائے گا۔اسرائیلی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں مارے جانے والے افراد میں حماس کے 13 ہزار کارکن بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ غزہ کی نصف سے زیادہ آبادی نے رفح بارڈر سے متصل علاقے میں پناہ لے رکھی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.