vosa.tv
Voice of South Asia!

کینیڈا UNRWAکی فنڈنگ بحال کرنے کی حامی

0

کینیڈا آئندہ دنوں16اعشاریہ8ملین یورو فنڈ عطیہ کرئے گا

کینیڈا فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے کی فنڈنگ بحال کرے گا۔غزہ میں اپنے کچھ عملے کے خلاف اسرائیلی الزامات کے بعد UNRWA کے نام سے جانے والی ایجنسی کو کروڑوں ڈالر کی امداد سے محروم ہونا پڑا،اسرائیلی الزامات کے بعد دنیا نے ایجنسی کی فنڈنگ روک دی تھی۔اب صورتحال میں تبدیلی آئی ہے اور کینیڈا فلسطینیوں کے لیے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کو فنڈز بحال کرنے جارہا ہے ۔اس حوالے سے کینیڈا کے بین الاقوامی ترقی کے وزیر احمد حسین نے کہا کہ اسرائیل کے الزامات کی اقوام متحدہ کی تحقیقات سے عبوری رپورٹ موصول ہوئی کینیڈا کو یقین دلایا گیا کہ فنڈنگ لوگوں کی فلاح وبہبود کھانے پینے پر لگائی جائے گی،اس ضمن میں کینیڈین حکومت اپریل میں UNRWA کو16اعشاریہ8ملین یرور کی امداد عطیہ کرئے گا ۔واضح رہے کہ اسرائیل نے UNRWA کے 12 ملازمین پر 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں میں حصہ لینے کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد  کینیڈا سمیت ایک درجن سے زائد ممالک نے UNRWA کو تقریباً 411 ملین یورو مالیت کی فنڈنگ معطل کر دی تھی  جو کہ اس سال کے بجٹ کا تقریباً نصف ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.