vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو یارک:امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کا رمضان فوڈ ڈرائیو کا  اہتمام

0

نیو یارک میں اے پیگ کے زیر اہتمام رمضان فوڈ ڈرائیو کا اہتمام کیا گیا، فوڈ ڈرائیو میں رمضان المبارک کی مناسبت سے ضروری اشیاء تقسیم کی گئیں۔امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ نے رچمنڈ ہل کوئنز کے علاقے میں اپنی چوتھی سالانہ رمضان فوڈ ڈرائیو کا انعقاد کیا ۔فوڈ ڈرائیو میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی مناسبت سے لوگوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔فوڈ ڈرائیو کے موقع پر امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کے سربراہ علی رشید کا کہنا تھا کہ رمضان کی ضروری اشیائے خوردونوش سمیت سینکڑوں افراد میں  آٹا، چاول، چنے، دال، بیسن، ٹی بیگ، کھجور، روح افزا ، پھل، سبزیاں، روٹی، انڈے اور بہت کچھ تقسیم کیا گیا ہے تاکہ رمضان کے مہینے میں ضرورتمند افراد  کی مدد ہوسکے۔فوڈ ڈرائیو میں شریک اسمبلی مین ڈیوڈ ویپرن اور دیگر امریکی آفیشلز کا کہنا تھا کہ یہاں اے پیگ کے ساتھ مسلم امریکی کمیونٹی میں  راشن کی تقسیم دیکھ کر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں۔اس موقع پر امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ  کےزمہ داران کا کہنا تھا کہ رمضان سے قبل ہرشخص کار خیر  میں اپنا حصہ ڈالنے کی کوششوں میں مصروف رہت اہے اور ہماری آج کی یہ کاوش بھی اسی مقصد کے لئے تھی ہمارے پاس بہت سے لوگ آئے جن میں بغیر کسی تفریق کے سامان تقسیم کیا گیا۔ اے پیگ کے زمہ داران کا کہنا تھا کہ اس فوڈ ڈرائیو کا مقصد کمیونٹی کے ضرورت مند افراد کی مدد کرنا ہے فوڈ ڈرائیو میں کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ضرورت مند مدد  افراد کی مدد کے لئے اے پیگ کی کوششوں کو سراہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.