vosa.tv
Voice of South Asia!

جرائم میں ملوث نیویارک شہری حکومت کے ملازمین کی گرفتاری کا سلسلہ جاری

0

پولیس نے ایک اور 35سالہ آف ڈیوٹی ملازمہ کو گرفتار کرلیا

نیو یارک پولیس نے شہری حکومت کی 35 سالہ آف ڈیوٹی ملازمہ کو حملہ اور ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 113 کے عملے نے شہری حکومت کے محکمہ این وائے پی ڈی کی 35 سالہ  آف ڈیوٹی ٹریفک ایجنٹ کو حملہ اور ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 34 کا عملہ ایمسٹرڈیم  ایوینیو پر جھنڈوں کو آگ لگانےاور  ہیٹ کرائم میں ملوث ملزم کو تلاش کر رہا ہے۔ واقعہ 24 فروری کو پیش آیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 40 کے عملے نے 7 مارچ کو 762 کالڈویل ایونیو پر برآمد لاش کی شناخت کرلی۔  مقتول کی شناخت 17 سالہ ڈیش لاکوئی کے نام سے ہوئی ہے۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر63 اور 70 کا عملہ گلین ووڈ روڈ اور 2319 نوسٹرینڈ ایونیو پر جنسی ہراسانی کے الزام میں ملزم کو تلاش کر رہا ہے۔ دونوں واقعات 23 فروری کو پیش آئے۔ نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 112 کا عملہ  71 ویں اسٹریٹ کانٹینینٹل اسٹیشن پر ایم ٹی اے اومنی مشینوں کی توڑ پھوڑ کے الزام میں ملزم کو تلاش کر رہا ہے۔ واقعہ 6 مارچ کو پیش آیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 6 کا عملہ 40 ایسٹ 14 اسٹریٹ پر واقع اسٹور میں 22 سالہ ملازم پر حملہ کرنے اور 950$ مالیت کا سامان لوٹنے کے الزام میں 6ملزمان کو تلاش کر رہا ہے۔ واقعہ 7 مارچ کو پیش آیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 114 کے عملے نے 8 فروری کو براڈوے 33 اسٹریٹ پر ہم جنس پرست جوڑے کو ہراساں کرنے والے ملزمان کو  نفرت انگیز جرم،ہراسانی اور حملہ کرنے کے الزامات کی بنیادپر گرفتار کرلیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 40 کا عملہ کالڈ ویل ایوینیو پر 35 سالہ شخص کو دھوکہ دہی کے ساتھ 2150$ مالیت کا سامان لوٹنے کے الزام میں ملزمان کو تلاش کر رہا ہے۔ واقعہ 6 مارچ کو پیش آیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.