vosa.tv
Voice of South Asia!

ریاض:امریکی ادارہ بین الاقوامی ترقی یو ایس ایڈ کی جانب سے پاکستان انوسٹمنٹ روڈ شو کا اہتمام

0

سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے پاکستان انوسٹمنٹ روڈ شو کا مقصد پاکستان کی معاشی ترقی اور سرمایہ کاری کے مواقعوں کو فروغ دینا تھا پاکستان میں یو ایس ایڈ کے ڈائریکٹر اسٹیفن ایف برلنگویٹ کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان اور اسکی عوام کی صلاحیت پر یقین رکھتا ہے پاکستان کی مضبوط اور مستحکم معیشت کے لئے امریکہ پاکستان کے ساتھ ملکر کام کر رہا ہے تاکہ تمام سیکٹرز میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جاسکے پاکستان انوسٹمنٹ روڈ شو میں پرائیویٹ پاکستانی کمپنیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جنھوں نے اپنی مالی اور کاروباری پوزیشنز کو واضع کیا جس سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا پاکستان انوسٹمنٹ روڈ شو میں پینل ڈسکشن میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں، پاکستان میں اقتصادی ترقی کے امکانات اور پائیدار سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو کی اور بتایا کہ پاکستان معاشی ترقی میں ترقی کر رہا ہے اور اس میں سرمایہ کاری اور کاروباری افراد کے لئے بے پناہ مواقعے موجود ہیں جن سے بہتر انداز میں فاہدہ اٹھایا جاسکتا ہے پاکستان انوسٹمنٹ روڈ شو میں شریک پاکستانی کمپنیوں کے مالکان اور نمائندوں نے تقریب کو سراہا اور کہا کہ اس سے کاروباری معاملات کو فروغ ملتا ہے اور ملکی معاشی اعدادوشمار میں بھی بہتری آتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.