vosa.tv
Voice of South Asia!

اسرائیل نے اقوام متحدہ پر الزام لگادیا

0

اقوام متحدہ نے مضبوط دفاع کرتے ہوئے جواب دیدیا

 اسرائیل نے اقوام متحدہ پر الزام لگایا کہ وہ حماس کے عسکریت پسندوں کے جنسی حملوں کے دعووں کا جواب دینے میں بہت زیادہ وقت لے رہا ہے، اس الزام کے بعد اقوام متحدہ نے  اپنا دفاع کیا اور کہا کہ حماس کے عصمت دری اور حملوں کے شواہد کی تفصیل والی رپورٹ شائع کی ہے۔ . بڑھتی ہوئی تلخی کی بڑی وجہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی (UNRWA) ہے، اس ایجنسی پر الزام ہے کہ 7 اکتوبر کے اسرائیل پر حملے میں مذکورہ ایجنسی کے ملازمین نے سہولت کاری کے فرائض سرانجام دئیے تھے جس کے بعد سے متعدد مغربی ممالک کی جانب سے  فنڈنگ روک لیے گئے تھے  ہے۔UNRWA نے کو اعلان کیا کہ اس کے  عملے پر اسرائیل اہلکاروں نے تشدد کیا ہے ،واضح رہے کہ  UNRWA مقبوضہ فلسطینی علاقوں، لبنان، اردن اور شام میں تقریباً 30,000 افراد کو ملازمت دیتا ہے – غزہ کی پٹی میں تقریباً 13,000 عملہ ہے  یہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے کی کوششوں کا مرکز ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.