vosa.tv
Voice of South Asia!

ہیٹی میں سیکورٹی فورسز اور مسلح گروہ کے درمیان لڑائی میں شدت

0

قیدیوں کے فرار پر ججز ،وکلا،حکام سمیت دیگر کو خطرات لاحق

ہیٹی میں مسلح گروہوں نے پیر  کی رات کو کو ملک کے مرکزی ہوائی اڈے پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور اہم سرکاری مقامات پر تازہ ترین حملے میں پولیس اور فوجیوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو کہ جاری ہے ۔حملے کے بعد تو ٹوسینٹ لوورچر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بند کر دیا گیا  نہ تو کوئی ہوائی جہاز چل رہا تھا اور نہ ہی کوئی مسافر سائٹ پر تھا۔ہوائی اڈے پر ہیٹی کی تاریخ کا سب سے بڑا حملہ تھا۔یہ واقعہ ہیٹی میں حکام نے رات کے وقت کرفیو نافذ کیا اور اس حکم کے چند گھنٹوں کے بعد واقعہ  پیش آیا۔واضح رہے کہ مسلح گروہوں نے جیلوں سے ہزاروں قیدیوں کو رہا کرایا ،رہائی سے قبل جیلوں پر قبضہ کیا گیا  جس کے بعد حکومت نے 72 گھنٹے کی ایمرجنسی کا حکم دیا۔ حکومت نے کہا کہ وہ فرار ہونے والے قیدیوں کا پتہ لگانے کی کوشش  کی جارہی ہے ،جن میں کچھ قتل، اغوا اور دیگر جرائم کے ملزمان ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق ہیٹی کی نیشنل پولیس کے پاس 11 ملین سے زیادہ لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے تقریباً 9,000 افسران ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاستی اداروں بشمول بین الاقوامی ہوائی اڈے اور قومی فٹ بال اسٹیڈیم پر  حملے تیز کردیئے۔بڑے پیمانے پر جیل سے فرار ہونے کے بعد حکام ،جج، پراسیکیوٹرز، متاثرین، وکلاء اور دیگر اپنے تحفظ کے بارے میں سنجیدہ ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.