vosa.tv
Voice of South Asia!

صدارتی انتخابات:آصف زرداری اور محمود اچکزئی آمنے سامنے

0

صدارتی انتخاب کےلیے پاکستان پیپلز پارٹی کا نمبر گیم پورا ہوگیا۔پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کو 345 الیکٹورل ووٹوں کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔میڈیا کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کو پارٹی کی کمیٹی برائے صدارتی مہم کے اراکین نے بریفنگ دی ہے۔کمیٹی برائے صدارتی مہم کے اراکین نے بلاول بھٹو زرداری کو بتایا کہ آصف علی زرداری کا نمبر گیم پورا ہوگیا ہے۔صدارتی الیکشن 9 مارچ کو ہوں گے، پی پی کے صدر آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے محمود خان اچکزئی مدمقابل ہیں، الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان صدارتی الیکشن میں آصف زرداری کو ووٹ دے گی یا نہیں؟ رابطہ کمیٹی فیصلہ کرنا ہے ۔مسلم لیگ ق اور استحکام پاکستان پارٹی کی آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی نے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.