پاکستان کے صدر کا چناؤ9مارچ کو ہوگا
صدر کے عہدے کے لیے مقابل آصف علی زرداری اور محمود اچکزئی کے درمیان ہے
پاکستان کا صدر کون ہوگا، انتخاب 9 مارچ کو کیا جائے گا، مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے آصف علی زرداری جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے محمود خان اچکزئی امیدوار ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے پاکستان کے صدارتی انتخاب کے لئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے صدارتی انتخاب 9مارچ کوہوگاجس کیلئے کاغذات نامزدگی 2 مارچ 12بجے تک جمع کرانے کا اعلان کیا گیا کاغذات نامزدگی کی اسکرونٹی کاعمل چارمارچ تک مکمل کرلیاجائے گا جبکہ کاغذات نامزدگی پانچ مارچ کو واپس لیے جاسکتے ہیں جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست 6مارچ کوشائع کی جائے گی، صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ کاوقت صبح 10بجے سے شام چاربجے تک مقررکیاگیاہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین آصف علی زرداری امیدوار ہوں گے جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل نے محمود خان اچکزئی کی حمایت کا اعلان کیا ہے. محمود خان اچکزئی پی ٹی آئی حکومت کے خلاف مسلم لیگ، پیپلز پارٹی جے یو آئی کے ساتھ اتحاد کا اہم حصہ رہ چکے ہیں۔