نیو یارک پولیس نےشہرمیں جرائم کی روک تھام کے لیے عوام سے مدد طلب کرلی
نیو یارک پولیس نےشہر کے مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کی تلاش کے لیے تصاویر جاری کرتے ہوئے عوام سے مدد طلب کی ہے۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 75 کا عملہ اٹلانٹک ایوینیو پر واقع اپارٹمنٹ سے 30،0000$ نقدی اور 5000$ مالیت کے جوتے چوری کرنے کے الزام میں 2 ملزمان کو تلاش کر رہا ہے۔ واقعہ 9 فروری کو پیش آیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 28 کی حدود میں فائرنگ سے زخمی شخص کی اطلاع ملی ۔ایمرجنسی میڈیکل سٹاف نے ماؤنٹ سینائی مارننگ سائیڈشفٹ کیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ لاش کی شناخت 60 سالہ سوینٹن ٹائیرون کے نام سے ہوئی ہے مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔ واقعہ 29 فروری کو پیش آیا۔ نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 1 کا عملہ وائٹ ہال اسٹریٹ پر 26 سالہ خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ملزم کو تلاش کر رہا ہے۔ واقعہ 6 فروری کو پیش آیا۔