vosa.tv
Voice of South Asia!

مشہور بھارتی فنکار یشراج مکھاٹے نے شادی کرلی

0

سوشل میڈیا پر وائرل ہو جانے والے ڈائیلاگز پر دلچسپ پیروڈی گانوں کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے بھارتی فنکار یشراج مکھاٹے نے پرانی دوست  اور  اپنی گرل فرینڈ سے شادی کر لی ۔یشراج مکھاٹے آن لائن وائرل میمز پر مواد تخلیق کرنے کے لیے شہرت رکھتے ہیں، اُن کے مشہور پیروڈی گانوں میں ’رسوڑے میں کون تھا‘، ’بکنی شوٹ‘ اور ’پاوڑی ہو رہی ہے‘ شامل ہیں۔یشراج مکھاٹے نے زندگی کا نیا سفر شروع کیا ہے۔انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی گرل فرینڈ الپنا کے ساتھ شادی کے کاغذات پر دستخط کرتے ہوئے کی ایک تصویر شیئر کر کے مداحوں کو اپنی شادی کی خوشخبری سنائی ہے۔یشراج کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کے اہم ترین دن پر آف وائٹ شیروانی پہنی ہوئی ہے۔دوسری جانب یشراج کی اہلیہ نے نارنجی اور سرخ رنگ کی ساڑھی، سونے کے زیورات، ہری چوڑیاں پہنی ہوئی ہیں اور ساتھ میں بالوں پر گجرے بھی لگائے ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.