vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک پولیس کی مسلمانوں کو رمضان المبارک میں سیکورٹی فراہمی کی یقین دہانی

0

،

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے مسلمان کمیونٹی کو یقین دہانی کروائی ہے کہ رمضان المبار ک میں مساجد کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی، یہ یقین دہانی پولیس کے اعلیٰ حکام نے پری رمضان کانفرنس میں کروائی۔نیویارک پولیس کے ہیڈ کوارٹرز ون پولیس پلازہ میں منعقدہ پری رمضان کانفرنس میں پولیس کمشنر ایڈورڈ کبان سمیت دیگر  اعلیٰ افسران اور مسلمانوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام  پاک سے کیا گیا۔ نیویارک پولیس کےمسلمان چیپلن امام طاہر نے قران و حدیث کی روشنی میں رمضان المبارک کی اہمیت اور فضیلت بیان کی۔پولیس کمشنر ایڈورڈ کبان اور کمیونٹی افیئرز بیورو کے ڈپٹی کمشنر مارک اسٹیورٹ نے شرکاء سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پولیس ہرشہری کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے  لیے ہمہ وقت کوشاں ہے، ڈیپارٹمنٹ میں3 ہزار سے زائد مسلمان اہلکاروافسران ہیں اور ان کی نمائندہ تنظیم مسلم آفیسر سوسائٹی ایک توانا آواز ہے، پولیس اور کمیونٹی کے درمیان تعلق کی بنیاد باہمی دوستی ہے،اس موقع پر پولیس افسران کاکہنا تھا کہ پولیس کی نظر میں شہر میں بسنے والی تمام کمیونٹی کی اہمیت یکساں ہے،ماہ رمضان میں مساجد کی مکمل حفاظت کی  جائے گی ۔کانفرنس میں شریک پاکستانی کمیونٹی کی مساجد کے امام اور کمیونٹی ارکان کا کہنا تھا کہ پری رمضان کانفرنس سے  ہمیں یہ یقین ہوجاتا ہے کہ ماہِ مبارک امن و سکون سے گزرے گا۔کانفرنس  کے شرکاء  پولیس کی کارکردگی اور مختلف نوعیت کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر مبنی ایک ڈاکیو منٹری بھی دکھائی گئی۔حاضرین کو آگہی دی گئی کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحا ل میں نائن ون ون پر اطلاع دیں،پولیس ان کی مدد کے لیے دستیاب ہوگی۔مسلم کمیونٹی نے رمضان کی مناسبت سے سیکورٹی اقدامات کی یقینی دہانی پر پولیس ڈیپارٹمنٹ سے تشکر کا اظہار کیا ۔


جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.