نہانے کا شوقین ہرن سوئمنگ پول میں کود گیا، ویڈیو وائرل
تفریحی مقام پر اس وقت افراتفری کی صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک ہرن اچانک وہاں گھس آیا اور سوئمنگ پول میں چھلانگ لگادی۔اونٹاریو میں واقع تفریحی مرکز سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں سوئمنگ پول میں جنگلی ہرن کے چھلانگ لگانے کے بعد وہاں موجود لوگ اسے حیرانی و پریشانی سے دیکھ رہے ہیں جبکہ ہرن پول میں مزے سے تیر رہا ہے۔فرانسسکو سینو نامی شخص نے وولمر کلچر اینڈ ریکریشن کمپلیکس میں پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو بنائی ہے جس میں پول ایریا میں ہرن ادھر اُدھر بھاگتا دکھائی دے رہا ہے۔سیینو نے میڈیا کو بتایا کہ میرا بچہ یہاں تیراکی سیکھنے آتا ہے، ہم چینجنگ روم میں موجود تھے اس دوران ایک بچے کے والد اطلاع دی کہ آپ لوگ یقین نہیں کریں گے سوئمنگ پول میں ایک ہرن موجود ہے۔ تفریحی مرکز کا عملہ ہرن کے تعاقب میں ہے جبکہ ہرن کو تالاب میں غوطہ لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔مذکورہ شخص کا مزید کہنا تھا کہ میں نے صرف سوچا کہ مجھے ویڈیو بنانی چاہیے کیونکہ اگر میں نے کسی کو بتایا کہ ایک ہرن اندر داخل ہوا ہے تو کوئی بھی مجھ پر یقین نہیں کرے گا۔مقامی حکام نے بتایا کہ ہرن کھڑکی کو توڑ کر اندر داخل ہوا تھا اور عملے اسے بحفاظت باہر نکال دیا ہے جبکہ پول کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔