vosa.tv
Voice of South Asia!

مطلوب ملزمان کی عدم گرفتاری نیویارک پولیس کے لیے درد سر بن گئی

0

نیویارک سٹی پولیس شہر میں جرائم کی روک تھام اور ملزمان کی گرفتاری میں ناکام ہوگئی ہے، پولیس  نے مختلف  جرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے شہریوں سے مدد طلب کرلی ہے ۔نیو یارک سٹی  پولیس کے تھانہ نمبر 73 کے عملے نے قتل میں ملوث42 سالہ مجرم کو گرفتار کرلیا۔مجرم پر 25 فروری کو  میک ڈوگل اسٹریٹ پر 30 سالہ سخص کو قتل کرنے کا الزام تھا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 106 کے عملے نے 13 فروری کو گمشدہ ہوئی 47 سالہ خاتون کو تلاش کر لیا۔۔تھانہ نمبر67 سے کے عملے کو ایوینیو ڈی ایسٹ 40 اسٹریٹ پر 17 سالہ لڑکے سے 515$ مالیت کا سامان لوٹنے کے الزام میں ملزم کی تلاش ہے۔ واقعہ 12 فروری کو پیش آیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر19 کے عملے کو لیکشینگٹن ایوینیو پر 20 سالہ خاتون کو حراساں کرنے کے الزام میں ملزم کی تلاش ہے۔ واقعہ 9 فروری کو پیش آیا۔نیو یارک پولیس کی مڈ ٹاؤن ساؤتھ کے عملے نے فحاشی اور بغیر کرائے کے سفر کرنے کے جرم میں19 سالہ  ملزم کو ہائی لینڈ ایوینیو سے گرفتار کرلیا۔ مجرم 28 دسمبر 2023 کو برینٹ پارک سب وے اسٹیشن پر 20 سالہ خاتون کو حراساں کرنے کے جرم میں پولیس کو مطلوب تھا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر66 کا عملہ 1164 47تھ اسٹریٹ کا عملہ 13 سالہ لڑکے کو حراساں کرنے اور ہیٹ کرائم کے جرم میں ملزم کو تلاش کر رہا ہے۔واقعہ 17 اکتوبر 2023 کو پیش آیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 5 کا عملہ8 اور 9 جنوری کو  584 براڈوے پر واقع نارتھ فیس اسٹور سےایک دن 2700$اور دوسرے دن 1380$  مالیت کے کپڑے چوری کرنے کے الزام میں ملزمان کے گروہ کو تلاش  کر رہا ہے۔ نیو یارک پولیس تھانہ نمبر30 کے عملے کو ویسٹ 142 اسٹریٹ پر واقع اپارٹمنٹ میں 74 سالہ خاتون کو حراساں کرنے کے الزام میں ملزم کی تلاش ہے۔ ،لزم کی شناخت 64 سالہ ایڈی الفریڈ کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ 31 جنوری کو پیش آیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر71 کے عملے نے 47 میکیور پلیس پر 28 جنوری 2024 کو 33 سالہ سخص کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت کرلی۔ملزم کی شناخت 33 سالہ باہ لمائین کے نام سے ہوئی ہے۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر107 کا عملہ 169تھ اسٹریٹ سب وے اسٹیشن پر 20 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے جرم میں ملوث ملزم کو تلاش کررہا ہے۔واقعہ 24 فروری کو پیش آیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر114 کے عملے کو 48-02براڈوے پر واقع تجارتی عمارت کو نقصان پہنچانے اور 24 سالہ ملازم پر تشدد کرنے کے الزام میں 2 ملزمان کی تلاش ہے۔ واقعہ 14 فروری کو پیش آیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.