نیویارک: تھینکس گیوِنگ کی آمد پاکستانی نژاد خواتین کی تنظیم کی ساتویں سالانہ فوڈ پینٹری
بروکلین (نیوزڈیسک)نویارک میں پاکستانی امریکن اسکلڈ وومن آرگنائزیشن نے تھینکس گیوِنگ ڈے کی آمد پر ساتویں سالانہ فوڈ پینٹری کا انعقاد کیا۔ سینکڑوں خاندانوں میں حلال ٹرکی،چکن اور روز مرہ کی اشیا خوردو نوش سمیت بچوں میں کھلونے بھی تقسیم کیے گئے۔
پاکستانی امریکن اسکلڈ وومن آرگنائزیشن کے زیر اہتمام بروکلین میں اپنے دفتر کے باہر منعقدہ ساتویں سالانہ تھینکس گیونگ فوڈ پینٹری کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔فوڈ پینٹری میں نیویار ک سٹی کے ڈسٹرکٹ 45 سے کونسل ممبر فرح لوئس نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تھینکس گیونگ ڈے کی مناسبت سے منعقدہ فوڈ پینٹری سے مستفید ہونے کے لیے طویل قطارمیں کم آمدن اور ضرورت مند افراد موجود تھے۔اس موقع پر پاسوو کی بانی عطیہ شہناز نے تھینکس گیونگ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دن شکر گزاری، باہمی تعاون اورضرورت مندوں کا خیال رکھنے کا پیغام دیتا ہے، ان کی تنظیم گزشتہ سات برس سے رنگ و نسل کی تفریق کے بغیر مختلف سماجی اور فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے کمیونٹی کی خدمت کر رہی ہے۔
فوڈ پینٹری سے سینکڑوں مستحق اور مقامی خاندانوں میں حلال ٹرکی، چکن، روزمرہ استعمال کی اشیائے خورونوش اور بچوں میں کھلونے تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر کونسل ممبر فرح لوئس اور مارک میئر نے تھینکس گیونگ کی مبارکباد د ی اور پاسوو کی سماجی سرگرمیوں کو سراہا،،ان کا کہنا تھاباہمی تعاون اور اجتماعی کوششوں کے ذریعے کمیونٹی میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہےامریکی آفیشلز نے فوڈ پینٹری کے اسٹالز سے پاسو کی ٹیم اور والنٹیئرز کے ساتھ مل کرحلال ٹرکی، چکن اوراشیا خورونوش تقسیم کیں۔پاسو کی صدر شاہین کھوکھر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی تنظیم یونہی خدمت خلق کرتی رہے گی ۔تقریب کے دوران بروکلین میں پیش آئے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور لواحقین سے اظہار تکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی